اپیل برائے تعاون

برادران ملّت ! دارالعلوم احمدیہ سلفیہ کی خدمات سے آپ اچّھی طرح واقف ہیں یہ صرف ادارہ ہی نہیں بلکہ مسلمانان ہند کے لئے تعلیم اور کتاب و سنّت کی ایک تحریک ہے دارالعلوم اپنے تمام شعبہ جات کہ ساتھ الله کے فضل و مخلص و معاونین و کارکنان کی پر خلوص کاوشوں سے ترقی کے منازل طے کر رہا ہے . اس وقت یہاں ڈھائی سو سے زاید طلبہ حفظ قرآن کے علاوہ کتاب و سنّت کی اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں جن کی کفالت دارالعلوم کرتا ہے . اور جن کے لئے عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدید ترین سہولتوں سے آراستہ ہوسٹل کا نظم ہے . اس کا ایک اہم شعبہ سلفیہ اسکول ہے جہاں کے طلبہ کے لئے الگ سے ہوسٹل کا معقول نظم ہے . اس سکول میں اسلامیات کے لزوم کے ساتھ درجہ اطفال تا میٹرک عصری تعلیم کا انتظام ہے جو سی بی ایس سی سے منظور شدہ ہے . اسکے علاوہ سلفیہ انانی میڈیکل کالج و ہسپتال ایک اہم ادارہ ہے . اس کالج سے اب تک تقریباً سات سو طلبہ و طالبات فارغ ہونے کے بعد ملک و ملّت کی گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں . دارالعلوم کا آرگن الہدیٰ گزشتہ ٧٠ سال سے مسلمانان ہند کے اندر شعور پیدا کرنے اور حالات حاظرہ سے با خبر رکھنے کا فریضہ انجام دے رہا ہے . انکے علاوہ شعبہ دعوت ارشاد و افتا ، شعبہ براۓ تربیت ائمہ مساجد ، سلفی اکادمی الحمدولللہ اس پر آشوب دور میں بھی اپنی بیش بہا خدمات انجام دے رہے ہیں . اس وقت جب کی ہر طرف اسلام اور اہل اسلام کو بین الاقوامی سازشوں اور چیلنجوں کا سامنا ہے . دارالعلوم ملّت کے نونہالوں کی تعلیم و تربیت کے لئے ایک قلعہ کی حیثیت رکھتا ہے . بہی خواہاں دارالعلوم سے اپیل ہے کہ حسب دستور دارالعلوم کے ساتھ اپنی ہمدردیوں کا ثبوت پیش کریں اور اس عظیم مقصد کی حصولیابی میں معا ونت فرمائیں .
ان اللہ لا یضیع اجرالمحسنین

ڈاکٹر سید عبدالعزیز سلفی
ناظم ، دار العلوم احمدیہ سلفیہ
دربھنگہ

CLICK TO DONATE

Account No for Donations from Within India

A/c Name: Darul uloom Ahmadia salafia
A/c No: 1686438480
Central Bank of India,
Branch 03485 – Millat College,
Laheriasarai, Darbhanga
IFSC Code CBIN0283485

A/c Name: Darul Uloom Ahmadia Salafia
A/c No: 61308110342
State Bank Of India
Ifsc Code: SBIN0001229

Plz drop an e-mail to info@duasalafia.com with your name, address and contact no after your contribution. So that we can send you a receipt if you need that.
For any queries plz contact Office or email to info@duasalafia.com